كِتَابُ الْكُسُوفِ بَابُ ذِكْرِ مَنْ قَالَ: إِنَّهُ رَكَعَ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ صحيح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ كِلَاهُمَا عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى فِي كُسُوفٍ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ سَجَدَ قَالَ وَالْأُخْرَى مِثْلُهَا
کتاب: سورج اور چاند گرہن کے احکام اس کا ذکر جس نے کہا آپ نےچار سجدوں کے ساتھ آٹھ رکوع کیے یحییٰ نے سفیان سے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:ہمیں حبیب نے طاوس سے حدیث سنائی،انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے کسوف(کے دوران) میں نماز پڑھائی،قراءت کی پھر رکوع کیا،پھر قرءات کی،پھر رکوع کیا،پھر قراءت کی ۔پھر رکوع کیا۔پھر قراءت کی۔پھر رکوع کیا۔پھر سجدے کئے ۔کہا:دوسری(رکعت)بھی اسی طرح تھی۔