صحيح مسلم - حدیث 2090

كِتَابُ الْكُسُوفِ بَابُ صَلَاةِ الْكُسُوفِ صحيح و حَدَّثَنَاه يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَزَادَ أَيْضًا ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2090

کتاب: سورج اور چاند گرہن کے احکام سورج یا چاند گرہن کی نماز ابو معاویہ نے ہشام بن عروہ سے اسی سند کے ساتھ (سابقہ حدیث کے مانند ) روایت کی اور اس میں یہ اضافہ کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :"امابعد (حمد و صلاۃ کے بعد )!بلا شبہ سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دونشانیاں ہیں ۔"اور یہ بھی اضافہ کیا :پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھا اٹھا ئے اور فر ما یا :"اے اللہ !کیا میں نے (پیغام ) اچھی طرح پہنچا دیا ؟"