صحيح مسلم - حدیث 2081

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ الدُّعَاءِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ صحيح و حَدَّثَنَاه أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ بِنَحْوِهِ وَزَادَ فَأَلَّفَ اللَّهُ بَيْنَ السَّحَابِ وَمَكَثْنَا حَتَّى رَأَيْتُ الرَّجُلَ الشَّدِيدَ تَهُمُّهُ نَفْسُهُ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2081

کتاب: بارش طلب کرنے کی نماز بارش طلب کرنے کی دعا سلمان بن مغیرۃ نے ثابت اور انھوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی کے ہم معنی روایت کی اور یہ اضافہ کیا:اللہ تعالیٰ نے بادلوں کو جوڑ دیا اور ہم اسی(حالت) میں رہے حتیٰ کہ میں نے دیکھا ایک قوی اور مضبوط آدمی کو بھی اس کا دل(بارش کی کثرت کی بناء پر) اس فکر میں مبتلا کردیتاتھا کہ وہ ا پنے اہل وعیال کے پاس پہنچے۔