صحيح مسلم - حدیث 2076

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ بِالدُّعَاءِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ غَيْرَ أَنَّ عَبْدَ الْأَعْلَى قَالَ يُرَى بَيَاضُ إِبْطِهِ أَوْ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2076

کتاب: بارش طلب کرنے کی نماز استسقاء کی دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا ابن ابی عدی اور عبدالاعلیٰ نے سعید(بن ابی عروبہ) سے ،انھوں نے قتادہ سے اور انھوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے سوا کسی اور دعا کے لئے اپنے ہاتھ(اتنے زیادہ) بلند نہیں کرتےتھے۔یہاں تک کہ اس سے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھائی دینے لگتی،البتہ عبدالاعلیٰ نے(شک کے ساتھ) کہا" یری بیاض ابطہ اوبیاض ابطیہ "(آپ کی بغل کی سفیدی یا دونوں بغلوں کی سفیدی دیکھائی دینے لگتی۔)