صحيح مسلم - حدیث 2020

كِتَابُ الْجُمُعَةِ بَابُ التَّحِيَّةُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ صحيح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَصَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ وَفِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ قَالَ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 2020

کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت تحیۃ المسجد پڑھنا قتیبہ بن سعید اور اسحاق بن ابراہیم میں سے قتیبہ نے کہا:ہمیں حدیث سنائی اور اسحاق نے کہا:ہمیں خبر دی سفیان نے عمرو سے،انھوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےسنا،وہ کہہ رہے تھے:ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کے دن خطبہ دےرہے تھے۔ تو آپ نے پوچھا:"کیا تم نے نماز پڑھ لی؟"اس نے کہا:نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اٹھو اور دو رکعتیں پڑھ لو۔"قتیبہ کی حدیث میں (فصل رکعتین کے بجائے) صل رکعتین (دو رکعتیں پڑھو)ہے۔