صحيح مسلم - حدیث 1991

كِتَابُ الْجُمُعَةِ بَابُ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ صحيح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ وَيَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلٍ قَالَ مَا كُنَّا نَقِيلُ وَلَا نَتَغَدَّى إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ زَادَ ابْنُ حُجْرٍ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1991

کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل جمعے کی نماز سورج کے ڈھلنے کے وقت ہے عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب،یحییٰ بن یحییٰ اور علی بن حجر میں سے یحییٰ نے کہا:ہمیں خبر دی اور دوسرے دونوں نے کہا:ہم سے حدیث بیا ن کی عبدالعزیز بن ابی حازم نے اپنے والد ابوحازم سے،انھوں نے حضرت سہیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،انھوں نے کہا:ہم جمعہ کے بعد ہی قیلولہ کرتے اور کھانا کھاتے تھے۔(علی) ابن حجر نے اضافہ کیا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں۔