صحيح مسلم - حدیث 1982

كِتَابُ الْجُمُعَةِ بَابُ هِدَايَةِ هَذِهِ الْأُمَّةِ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ صحيح و حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَوَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَضَلَّ اللَّهُ عَنْ الْجُمُعَةِ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا فَكَانَ لِلْيَهُودِ يَوْمُ السَّبْتِ وَكَانَ لِلنَّصَارَى يَوْمُ الْأَحَدِ فَجَاءَ اللَّهُ بِنَا فَهَدَانَا اللَّهُ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ فَجَعَلَ الْجُمُعَةَ وَالسَّبْتَ وَالْأَحَدَ وَكَذَلِكَ هُمْ تَبَعٌ لَنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ نَحْنُ الْآخِرُونَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا وَالْأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمَقْضِيُّ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ وَفِي رِوَايَةِ وَاصِلٍ الْمَقْضِيُّ بَيْنَهُمْ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1982

کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل معے کے دن کے لیے اس امت کی رہنمائی ابو کریب اور واصل بن عبدالاعلیٰ نے کہا:ہم سے ابن فضیل نے ابومالک اشجعی(سعد بن طارق) سے حدیث بیان کی،انھوں نے ابو حازم سے اورانھوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،نیز انھوں(ابو مالک) نے ربعی بن حراش سے اور انھوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،ان دونوں(صحابیوں) نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" جو لوگ ہم سے پہلے تھے اللہ تعالیٰ نے انھیں جمعہ کی راہ سے ہٹادیا،اس لئے یہود کے لئے ہفتے کا دن ہوگیا اور نصاریٰ کے لئے اتوار کا دن۔پھراللہ تعالیٰ نے ہمیں(اس دنیا میں لایا) اور جمعے کے دن کی طرف ہماری راہنمائی فرمادی۔اس نے جمعہ پھر ہفتہ پھر اتوار رکھا(جس طرح وہ عبادت کے دنوں میں ہم سے پیچھے ہیں)اسی طرح قیامت کے دن بھی ہم سے پیچھے ہوں گے۔اہل دنیا میں سے ہم سب کے بعد ہیں اور قیامت کےدن سب سے پہلے ہوں گے۔جن کا فیصلہ(باقی) مخلوقات سے پہلے کردیا جائے گا۔" واصل کی روایت میں(المقضی لہم کی جگہ) المقضی بینہم(جن کے درمیان فیصلہ) ہے۔