صحيح مسلم - حدیث 1865

کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به بَابُ اسْتِحْبَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ عَلَى أَهْلِ الْفَضْلِ، وَالْحُذَّاقِ فِيهِ، وَإِنْ كَانَ الْقَارِئُ أَفْضَلَ مِنَ الْمَقْرُوءِ عَلَيْهِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا قَالَ وَسَمَّانِي لَكَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَبَكَى

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1865

کتاب: قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور اہل فضل اور مہارت رکھنے والوں کو قرآن مجید سنانا مستحب ہے ‘چاہے پڑھنے والاسننے والے سے افضل ہو محمد بن جعفر نے کہا:ہم سے شعبہ نے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:میں نے قتادہ کو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کرتے سنا،انھوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا:"اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنےلَمْ یَکُنِ الَّذِینَ کَفَرُ‌وا کی قراءت کروں۔"انھوں نے کہا:اور (اللہ تعالیٰ نے) آپ کے سامنے میرا نام لیا ہے؟آپ نے فرمایا:"ہاں۔"(انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا:تو وہ رودیئے۔