كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ أَوْ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَإِذَا خَرَجَ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ قَالَ مُسْلِم سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ يَحْيَى يَقُولُ كَتَبْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ كِتَابِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ يَحْيَى الْحِمَّانِيَّ يَقُولُ وَأَبِي أُسَيْدٍِ
کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان جب کوئی انسان)مسجدمیں داخل ہو تو کیا کہے؟ یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: ہمیں سلمان بن بلال نے ربعیہ بن عبدالرحمان سے خبر دی،انھوں نے عبدالملک بن سعید سے، اور انھوں نے حضرت ابو حمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔یا حضرت ابو اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،انھوں نے کہا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہوتو کہے"اللَّہُمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ"اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔اور جب مسجد سے نکلے تو کہے"اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ"اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتاہوں۔" امام مسلم ؒ نے کہا: میں نے یحییٰ بن یحییٰ س سنا،وہ کہتے تھے،میں نے یہ حدیث سلیمان بن بلال کی کتاب سے لکھی ہے،انھوں نے کہا:مجھے یہ خبر پہنچی ہے۔کہ یحییٰ حمانی شک کے بغیر)" وأبی أسیداور ابو اسید" سے کہتے تھے۔