صحيح مسلم - حدیث 1637

كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي الْحَضَرِ صحيح و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ الصَّلَاةَ فَسَكَتَ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةَ فَسَكَتَ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةَ فَسَكَتَ ثُمَّ قَالَ لَا أُمَّ لَكَ أَتُعَلِّمُنَا بِالصَّلَاةِ وَكُنَّا نَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1637

کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان حضر (قیام کی حالت )میں دو نمازیں عمران بن خدیرنے عبداللہ بن شقیق عقیلی سے روایت کی،انھوں نے کہا:ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا:نماز! آپ خاموش رہے اس نے پھر کہا:نماز! آپ پھر چپ رہے،اس نے پھر کہا:نماز! تو آپ (کچھ دیر) چپ رہے،پھر فرمایا:تیری ماں نہ ہو! کیاتو ہمیں نماز کی تعلیم دیتا ہے؟ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دو نمازیں جمع کرلیاکرتے تھے۔