صحيح مسلم - حدیث 1605

كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ صحيح ِ و حَدَّثَنِيهِ أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ خَطَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ ذِي رَدْغٍ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَلَمْ يَذْكُرْ الْجُمُعَةَ وَقَالَ قَدْ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ و قَالَ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بِنَحْوِهِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1605

کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا ابو کامل جحدری نے کہا: ہمیں حماد ،یعنی ابن زید نے عبدالحمید سے حدیث بیان کی ،انھوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا ،انھوں نے کہا:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک پھسلن والے دن ہمارے سامنے خطبہ دیا۔۔۔آگے ابن علیہ کی حدیث کےہم معنی روایت بیان کی،لیکن جمعے کا نام نہیں لیا،اور کہا: یہ کام اس شخصیت نے کیا ہے جو مجھ سے بہت زیادہ بہتر تھے،یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے(یہ کام کیا ہے) ابو کامل نے کہا:حماد نے ہم سے یہ حدیث(عبدالحمید کی بجائے)عاصم سے ،انھوں نے عبداللہ بن حارث سے اسی طرح روایت کی ہے۔