صحيح مسلم - حدیث 1598
كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ بِمِنًى صحيح و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا و قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى آمَنَ مَا كَانَ النَّاسُ وَأَكْثَرَهُ رَكْعَتَيْنِ
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1598
کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان منیٰ میں قصر نماز پڑھنا ابو احوص نے ابو اسحاق سے اور انھوں نے حضرت حارثہ بن وہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ،کہا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعات نماز پڑھی،(جب) لوگ سب سے زیادہ امن میں اور کثیر تعداد میں تھے۔(یہ اللہ کی رخصت کو قبول کرنے کا معاملہ تھا،خوف،بدامنی یا جنگ کا معاملہ نہ تھا۔)