صحيح مسلم - حدیث 1594

كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ بِمِنًى صحيح و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَمِعَ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى صَلَاةَ الْمُسَافِرِ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ ثَمَانِيَ سِنِينَ أَوْ قَالَ سِتَّ سِنِينَ قَالَ حَفْصٌ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَأْتِي فِرَاشَهُ فَقُلْتُ أَيْ عَمِّ لَوْ صَلَّيْتَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ قَالَ لَوْ فَعَلْتُ لَأَتْمَمْتُ الصَّلَاةَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1594

کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان منیٰ میں قصر نماز پڑھنا عبیداللہ بن معاذ نے حدیث بیان کی ،کہا:میرے والد نے ہمیں حدیث سنائی،کہا:ہمیں شعبہ نے خبیب بن عبدالرحمان سے حدیث سنائی،انھوں نے حفص بن عاصم سے سنا،انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابو بکر،عمر،اور عثمان، رضوان اللہ عنھم اجمعین نے(پہلے) آٹھ سال یا کہا:چھ سال۔۔۔منیٰ میں مسافر والی نماز پڑھی۔حفص نے کہا: ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ منیٰ میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔پھر اپنے بستر پر آجاتے تھے۔میں نے کہا: چچا جان! اگر آپ فرض نماز کے بعددوسنتیں بھی پڑھ لیا کریں! تو انھوں نے کہا: اگر میں ایسا کروں تو(گویا) پوری نماز پڑھوں۔