كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ الْفَائِتَةِ، وَاسْتِحْبَابِ تَعْجِيلِ قَضَائِهَا صحيح وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَقَدَ أَحَدُكُمْ عَنِ الصَّلَاةِ، أَوْ غَفَلَ عَنْهَا، فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا»، فَإِنَّ اللهَ يَقُولُ: {أَقِمِ الصَّلَاةِ لِذِكْرِي
کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں فوت شدہ نماز کی قضا اور اس میں جلدی کرنا مستحب ہے مثنیٰ نے قتادہ کے حوالے سے حضرت انس بن مالک سے روایت کی ‘کہا:رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی نماز (پڑھنے کے وقت اس )سے سویا رہے یا اس سے غافل ہو جائے تو جب اسے یاد آئےوہ (نماز)پڑھ لے ‘بے شک اللہ تعالیٰ نے (خود )ارشاد فرمایا ہے :اور میر ییاد کے وقت نماز قائم کرو۔‘‘