صحيح مسلم - حدیث 1566
كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ الْفَائِتَةِ، وَاسْتِحْبَابِ تَعْجِيلِ قَضَائِهَا صحيح حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا، لَا كَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذَلِكَ» قَالَ قَتَادَةُ: وَ {أَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1566
کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں فوت شدہ نماز کی قضا اور اس میں جلدی کرنا مستحب ہے ہمام نے ہمیں حدیث سنائی ‘کہا :ہمیں قتادہ نے حضرت انس بن مالک کے حوالے سے حدیث سنائی کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’جو شخص کوئی نماز بھول جائے تو جیسے ہی وہ اسے یاد آئے ‘وہ نماز پڑھ لے ‘اس نماز کا اس کے علاوہ اور کوئی کفارہ نہیں۔‘‘