صحيح مسلم - حدیث 1520

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ بَابُ فَضْلِ كَثْرَةِ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ صحيح حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ كَهْمَسًا، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: أَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَتَحَوَّلُوا إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَالْبِقَاعُ خَالِيَةٌ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «يَا بَنِي سَلِمَةَ دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ»، فَقَالُوا: مَا كَانَ يَسُرُّنَا أَنَّا كُنَّا تَحَوَّلْنَا

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1520

کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں مسجدوں کی طرف زیادہ قدم چلنے کی فضیلت کہمس نے ابو نضرہ سے اور انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی،کہا: بنو سلمہ نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا،کہا: اور (مسجد کے قریب ) جگہیں (بھی)خالی تھیں۔نبی اکرم ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا: ‘‘اے بنو سلمہ!اپنے گھروں میں رہو،تمھارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔’’ تو انھوں نے کہا: (اس کے بعد) ہمیں یہ بات اچھی (بھی)نہ لگتی کہ ہم منتقل ہو چکے ہو تے۔