كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ ابُ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ صحيح حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى - قَالَ هَارُونُ: حَدَّثَنَا وَقَالَ حَرْمَلَةُ: - أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي امْرَأَةٌ مِنَ الْيَهُودِ، وَهِيَ تَقُولُ: هَلْ شَعَرْتِ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ؟ قَالَتْ: فَارْتَاعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: «إِنَّمَا تُفْتَنُ يَهُودُ» قَالَتْ عَائِشَةُ: فَلَبِثْنَا لَيَالِيَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ شَعَرْتِ أَنَّهُ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ؟» قَالَتْ عَائِشَةُ: «فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَعْدُ يَسْتَعِيذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ»
کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں نماز کے بعد ذکر کرنا. عروہ بن زبیر نے حدیث بیان کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھانے کہا :رسول اللہ ﷺ میرے ہاں تشریف لائے جبکہ میرے پاس ایک یہودی عورت موجود تھی اور وہ کہہ رہی تھی:کیا تمہیں پتہ ہے کہ قبر و ں میں تمہارہ امتحان ہوگا ؟عائشہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں :اس پر رسول اللہ ﷺ خوفزدہ ہو گے اور فرمایا :’’یہودی کی آزمائش ہو گی ۔‘‘حضرت عائشہ ررضی اللہ عنھا نے بتلایا :کچھ دن گزرنے کے بعد رسو اللہ ﷺ نے فرمایا:’’کیا تمہیں پتہ چلا مجھے وحی کی گئی ہے کہ تم قبرو ں میں آزمائے جاؤ گے؟‘‘حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا نے کہا :میں نے اس کے بعد رسو ل اللہﷺ کو سنا ‘آپعذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے ۔