كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ بَابُ سُجُودٍ التِّلَاوَةِ صحيح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْجُدُ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَقُلْتُ: تَسْجُدُ فِيهَا؟ فَقَالَ: نَعَمْ، رَأَيْتُ خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا، فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ " قَالَ شُعْبَةُ: " قُلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: نَعَمْ "
کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں سجدہ تلاوت کا بیان شعبہ نے عطاء بن ابی میمونہ سے انھوں نے ابو رافع سے روایت کی ‘کہا :میں نے حضرت ابو ہریرہکو دیکھا ‘وہ (اذا السّماء انشقّت)میں سجدہ کرتے تھے۔ میں نے پوچھا :آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟انھوں نے کہا :ہاں!میں نے اپنے خلیلﷺکو اس سجدہ کرتے دیکھا ‘اس لیے میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہو ں گا حتی کہ ان سے جا ملوں۔ شعبہ نے کہا :میں نے (عطاء سے )پوچھا :(خلیل سے مراد)نبی اکرم ﷺہیں ؟انھوں نے کہا :ہاں۔