صحيح مسلم - حدیث 1171

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ ابْتِنَاءِ مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحيح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي يُونُسَ، مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ عَلَى الْعَدُوِّ وَأُوتِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَبَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِمَفَاتِيحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ، فَوُضِعَتْ فِي يَدَيَّ»

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1171

کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں مسجد نبوی کی تعمیر ۔ ابو ہریرہ﷜ کے آزاد کردہ غلام ابو یونس سے روایت ہے۔ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ﷜ سے حدیث سنائی، انہوں نے رسول اللہﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ’’ دشمن پر رعب طاری کر کے میرے مدد کی گئی، مجھے جامع کلمات سے نوازا گیا اور میں نیند کے عالم میں تھا کہ زمین کے خزانوں کی کنجیاں میرے پاس لائی گئیں اور انہیں میرے ہاتھوں میں دے دیا گیا۔‘‘