صحيح مسلم - حدیث 1168

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ ابْتِنَاءِ مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحيح

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1168

کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں مسجد نبوی کی تعمیر ۔ یونس نے ابن شہاب سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ﷜ سے روایت کی کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ مجھے جامع کلمات دے کر بھیجا گیا ہے اور رعب کے ذریعے میری نصرت کی گئی ہے، میں نیند کے عالم میں تھا کہ زمین کے خزانوں کی کنجیاں میرے پاس لا کر میرے ہاتھوں میں رکھ دی گئیں۔‘‘ حضرت ابو ہریرہ﷜ نے کہا: رسول اللہ ﷺ تو (اپنے رب کے پاس) جا چکے ہیں اور تم ان (خزانوں ) کو کھود کر نکال رہے ہو