صحيح مسلم - حدیث 1136

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ دُنُوِّ الْمُصَلِّي مِنَ السُّتْرَةِ صحيح حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مَكِّيٌّ، قَالَ يَزِيدُ: أَخْبَرَنَا، قَالَ: كَانَ سَلَمَةُ يَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَ الْأُسْطُوَانَةِ الَّتِي عِنْدَ الْمُصْحَفِ. فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا مُسْلِمٍ أَرَاكَ تَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَ هَذِهِ الْأُسْطُوَانَةِ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَهَا»

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1136

کتاب: نماز کے احکام ومسائل نمازی کا سترے کے قریب کھڑا ہونا ۔ مکی (بن ابراہیم) نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے خبر دی، انہوں نے کہا: حضرت سلمہ (بن اکوع) ﷜ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی جستجو کرتے جو مصحف کے پاس تھا۔ میں نے ان سے کہا: اے ابو مسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرمﷺ کو اس کے قریب نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے دیکھا ہے