معجم صغیر للطبرانی - حدیث 985

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّفَّارُ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَا نَدِمْتُ عَلَى شَيْءٍ مَا نَدِمْتُ عَلَى أَنِّي لَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرِّيحِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقُلْتُ: قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْهَا فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الرِّيحُ مِمَّ هِيَ؟ فَقَالَ: ((مِنْ رُوحِ اللَّهِ يَبْعَثُهَا بِالرَّحْمَةِ وَيَبْعَثُهَا بِالْعَذَابِ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شِبْلٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 985

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں اتنا نادم کسی بات پر نہیں ہوا جتنا نادم اس بات پر ہوا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا کے متعلق کچھ نہ پوچھ لگے تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے آپ سے اس کے متعلق پوچھا تھا میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوا کس چیز سے بنی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کی خوشبو سے جس کو اللہ تعالیٰ رحمت کے ساتھ بھی بھیجتا ہے اور عذاب کے ساتھ بھی۔‘‘
تشریح : (۱) ہوا اور آندھی اللہ تعالیٰ کے حکم کی پابند ہے۔ اس میں رحمت اور عذاب دونوں پنہاں ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب آندھی چلے تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ اسے باعث رحمت بنائے، اسے عذاب نہ بنائے۔ اس حدیث میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو یہی تعلیم دی ہے۔ (۲) آندھی کو برا بھلا کہنا اور گالیاں دینا حرام ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی مامور ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الادب، باب ما یقول اذا هاجت الریح، رقم : ۵۰۹۷ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ابن ماجة، رقم : ۳۷۶۷۔ بخاري ادب المفرد، رقم : ۷۱۹۔ (۱) ہوا اور آندھی اللہ تعالیٰ کے حکم کی پابند ہے۔ اس میں رحمت اور عذاب دونوں پنہاں ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب آندھی چلے تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ اسے باعث رحمت بنائے، اسے عذاب نہ بنائے۔ اس حدیث میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو یہی تعلیم دی ہے۔ (۲) آندھی کو برا بھلا کہنا اور گالیاں دینا حرام ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی مامور ہے۔