معجم صغیر للطبرانی - حدیث 977

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ بَهْمُرْدَ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا مَسْتُورُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو هَمَّامٍ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَرَكْتُ مِنْ حَاجَةٍ وَلَا دَاجَةٍ إِلَّا أَتَيْتُ عَلَيْهَا، قَالَ: ((أَلَيْسَ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟)) قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ((فَإِنَّ هَذَا يَأْتِي عَلَى ذَلِكَ كُلِّهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا مُسْتَوْرِدٌ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عَاصِمٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 977

اذكار كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نے کہا میں نے کوئی بھی گناہ چھوٹا ہو یا بڑا نہیں چھوڑا آپ نے فرمایا: ’’کیا تو اللہ کے بغیر کسی کے معبود نہ ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے کی شہادت دیتا ہے؟‘‘ اس نے کہا جی ہاں ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ چیز ان سب پر غالب آجاتی ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اسلام حالتِ کفر میں کیے گئے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتا ہے۔ (۲) البتہ کفر کی نیکیاں اسلام کے بعد بھی باقی رہتی ہیں۔
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۷۰۷۷۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۳۱۶۴۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۸۳۔ (۱) اسلام حالتِ کفر میں کیے گئے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتا ہے۔ (۲) البتہ کفر کی نیکیاں اسلام کے بعد بھی باقی رہتی ہیں۔