كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ الْمِشْرَقِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " أُتِيَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ بِجُبْنَةٍ فَأَخَذَ السِّكِّينَ فَقَطَعَ وَقَالَ: ((كُلُوا بِاسْمِ اللَّهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ
اذكار كا بيان
باب
سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس غزوۂ تبوک میں ایک پنیر لائی گئی تو آپ نے ایک چھری لے کر اس کو کاٹا پھر فرمایا: ’’اللہ کے حکم سے کھاؤ۔‘‘
تشریح :
(۱) پنیر کھانا مسنون ہے۔
(۲) کھانے کے دوران چھری کا استعمال مباح ہے۔
تخریج :
سنن ابي داود، کتاب الاطعمة، رقم : ۳۸۱۹۔ معجم الاوسط، رقم : ۷۰۸۴۔
(۱) پنیر کھانا مسنون ہے۔
(۲) کھانے کے دوران چھری کا استعمال مباح ہے۔