معجم صغیر للطبرانی - حدیث 975

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ عَمْرِو بْنِ يُوسُفَ الْقُومَسِيُّ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي طَيْبَةَ، عَنْ أَبِي طَيْبَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَقُولُ أَحَدُكُمْ إِذَا غَضِبَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ذَهَبَ عَنْهُ غَضَبُهُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ إِلَّا أَبُو ظَبْيَةَ وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الْأَعْمَشِ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ الْخُزَاعِيِّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 975

اذكار كا بيان باب سیّدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس وقت تم میں سے کوئی شخص غصے میں آجائے تو ’’ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ‘‘ کہے تو اس کا غصہ چلا جائے گا۔‘‘
تشریح : شدید غصے کے وقت ’’ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ‘‘ پڑھنے سے غصہ کافور ہوجاتا ہے۔ کیونکہ غصہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور شدید غصہ دلا کر شیطان اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ شیطان کے شر سے اس ورد کا اہتمام کرکے بچا جاسکتا ہے۔
تخریج : مجمع الزوائد: ۸؍۷۰ قال الهیثمي رجاله ثقات وفی بعضهم خلاف۔ کنز العمال، رقم : ۷۷۲۰۔ شدید غصے کے وقت ’’ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ‘‘ پڑھنے سے غصہ کافور ہوجاتا ہے۔ کیونکہ غصہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور شدید غصہ دلا کر شیطان اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ شیطان کے شر سے اس ورد کا اہتمام کرکے بچا جاسکتا ہے۔