معجم صغیر للطبرانی - حدیث 966

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُسَيْدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشِ بْنِ رِئَابٍ الْأَسَدِيُّ الْبَصْرِيُّ الْمُؤَدِّبُ، نَسِيبُ زَيْنَبَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُمِّيُّ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي قَالَ: ((عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهَا جِمَاعُ كُلِّ خَيْرٍ وَعَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؛ فَإِنَّهَا رَهْبَانِيَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْكَ بِذِكْرِ اللَّهِ وَتِلَاوَةِ كِتَابِهِ؛ فَإِنَّهُ نُورٌ لَكَ فِي الْأَرْضِ وَذِكْرٌ فِي السَّمَاءِ وَاخْزُنْ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ، فَإِنَّكَ بِذَلِكَ تَغْلِبُ الشَّيْطَانَ)) لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 966

اذكار كا بيان باب سیّدنا ابو سعید کہتے ہیں ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے وصیت فرمائے آپ نے فرمایا: ’’میں تجھے تقویٰ اور پرہیزگاری کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تمام نیکیوں کو شامل ہے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو کیونکہ یہ مسلمانوں کی رہبانیت ہے اور اللہ تعالیٰ کی یاد کو اپنے اوپر لازم کر لو اور قرآن مجید کی تلاوت کو بھی کیونکہ یہ زمین میں تیرے لیے نور ہو گا اور آسمان میں بھی تیرا نام لیا جائے گا۔ اور اپنی زبان کو خیر کے علاوہ ہر چیز سے روک لے کیونکہ اس طرح تم شیطان پر غالب آجاؤ گے۔‘‘
تخریج : مسند احمد: ۳؍۸۲ قال شعیب الارناؤط اسناده ضعیف۔ مسند ابي یعلی، رقم : ۱۰۰۰۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۳۰۱۔