معجم صغیر للطبرانی - حدیث 960

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَردَانَ أَبُو إِسْحَاقَ الْجُرَيْرِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ شِهَابٍ الْقَزْوِينِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ فِي اللَّيْلِ سَاعَةً لَا يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَذَلِكَ كُلَّ اللَّيْلِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 960

اذكار كا بيان باب سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رات میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں جو مسلمان شخص بھی اللہ تعالیٰ سے مانگے تو اللہ تعالیٰ اسی دے دیتا ہے اور یہ تمام رات ہے۔‘‘
تشریح : ہر رات میں ایک قبولیت کی گھڑی ہے جس میں دعا کرنے والے کو دنیا وآخرت کی ہر بھلائی میسر آتی ہے اور وہ گھڑی آخری رات کا آخری تہائی حصہ ہے۔ لہٰذا اس قبولیت کی گھڑی میں بارگاہ ایزدی میں گڑ گڑا کر اپنی فریادیں اور مشکلات رکھی جائیں تو لازماً ان کا مداوا ہوتا ہے۔
تخریج : مسلم، کتاب صلاة المسافرین، باب فی اللیل ساعة مستجاب، رقم : ۷۵۷۔ ہر رات میں ایک قبولیت کی گھڑی ہے جس میں دعا کرنے والے کو دنیا وآخرت کی ہر بھلائی میسر آتی ہے اور وہ گھڑی آخری رات کا آخری تہائی حصہ ہے۔ لہٰذا اس قبولیت کی گھڑی میں بارگاہ ایزدی میں گڑ گڑا کر اپنی فریادیں اور مشکلات رکھی جائیں تو لازماً ان کا مداوا ہوتا ہے۔