معجم صغیر للطبرانی - حدیث 957

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَوْرٍ الْجُذَامِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ فَيَقُولُ: ((أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنِ الْمِنْهَالِ إِلَّا الْفِرْيَابِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 957

اذكار كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان کلمات کے ساتھ پناہ کی دعا کرتے تھے: ’’ أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ ۔‘‘ ’’میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے پورے کلمات کے ساتھ ہر شیطان سے اور زہر قاتل والے جانور سے اور ہر لگ جانے ولی نظر بد سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں۔‘‘
تشریح : بچوں کو شیطان کے حملے، زہریلے جانوروں سے بجاؤ اور نظر بد سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کلمات سے دم کرنا جائز ہے۔ اور اس دم سے بچے ان ضرر رساں چیزوں سے ضرور محفوظ ہوں گے۔
تخریج : بخاري، کتاب الانبیاء، باب یذفون؍ الصافات، رقم : ۳۳۷۱۔ سنن ابي داود، کتاب السنة، باب فی القرآن رقم: ۴۷۳۷۔ سنن ترمذي، رقم : ۲۰۶۰۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۵۲۵۔ بچوں کو شیطان کے حملے، زہریلے جانوروں سے بجاؤ اور نظر بد سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کلمات سے دم کرنا جائز ہے۔ اور اس دم سے بچے ان ضرر رساں چیزوں سے ضرور محفوظ ہوں گے۔