معجم صغیر للطبرانی - حدیث 955

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ وَبِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((ثَلَاثٌ مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَا مِنَ اللَّهِ)) قِيلَ: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ((حِلْمٌ يَرُدُّ بِهِ جَهْلٌ وَحُسْنُ خُلُقٍ يَعِيشُ بِهِ النَّاسُ وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 955

اذكار كا بيان باب سیّدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین خصلتیں جس میں نہ ہوں تو وہ مجھ سے نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اللہ سے اس کو کوئی تعلق ہے۔‘‘ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا: ’’(۱) ایسی حوصلہ مندی جس سے جاہل کی جہالت کا جواب دیا جائے۔(۲) خوش خلقی جس کے ساتھ وہ لوگوں میں زندگی گزار رہا ہے۔(۳) پرہیز گاری جو اللہ کی نافرمانیوں سے روک دے۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۴۸۴۸۔ مجمع الزوائد، رقم : ۱۲۶۸۶ قال الهیثمي : فیه من لم اعرفهم۔