معجم صغیر للطبرانی - حدیث 946

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ أَبُو يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ حَرْبِ بْنِ زِيَادٍ الْكِلَابِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو مُدْرِكٍ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَاتَّبَعْتُهُ فَقَالَ: " انْطَلِقْ بِنَا حَتَّى نَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ فَدَخَلْنَا عَلَيْهَا فَإِذَا هِيَ نَائِمَةٌ مُضْطَجِعَةٌ فَقَالَ: ((يَا فَاطِمَةُ مَا يُنِيمُكِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟)) قَالَتْ: مَا زِلْتُ عِنْدَ الْبَارِحَةِ مَحْمُومَةً قَالَ: ((فَأَيْنَ الدُّعَاءُ الَّذِي عَلَّمْتُكِ؟)) قَالَتْ: نَسِيتُهُ فَقَالَ: " قُولِي: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ " لَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 946

اذكار كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں تھے جب سورج طلوع ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر گئے میں بھی آپ کے پیچھے نکل گیا۔ آپ چلتے گئے یہاں تک کہ ہم سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر پہنچے ہم اندر گئے تو وہ لیٹی سوئی ہوئی تھی آپ نے فرمایا: ’’فاطمہ اس وقت کیوں سو رہی ہو؟‘‘ انہوں نے کہا مجھے رات سے بخار ہے۔آپ نے فرمایا: ’’وہ دعا جو میں نے تجھے سکھائی وہ کہاں ہے؟‘‘ انہوں نے کہا میں بھول گئی تو آپ نے فرمایا یوں کہو!‘‘ ’’ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ ۔‘‘
تخریج : مجمع الزوائد: ۱۰؍۱۸۱۔ معجم الاوسط، رقم : ۳۵۶۵۔ اسناده ضعیف۔