معجم صغیر للطبرانی - حدیث 945

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ أَبُو سَعِيدٍ السُّكَّرِيُّ الْبَصْرِيُّ الْمُقْرِئُ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ بِلَالٍ السَّعْدِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ الْقَسْمَلِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((خُذُوا جُنَّتَكُمْ)) قُلْنَا: " يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمِنْ عَدُوٍّ حَضَرَ؟ فَقَالَ: " خُذُوا جُنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ قُولُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ؛ فَإِنَّهُنَّ يَأْتِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُسْتَقْدَمَاتٍ وَمُسْتَأْخَرَاتٍ وَمُنْجِيَاتِ وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ بْنُ بِلَالٍ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 945

اذكار كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے تو فرمایا: ’’اپنی ڈھال لے لو‘‘ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کوئی دشمن آگیا ہے آپ نے فرمایا اپنی جہنم سے ڈھال لے لو۔ یہ کلمات پڑھا کرو۔ ’’ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔‘‘ یہ کلمات قیامت کے روز آگے سے،پیچھے سے نجات دینے والے اور باقی رہنے والے اچھے کلمات ہوں گے۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا روز قیامت انسان کو نجات دلانے اور باقی رہنے والے نیک اعمال میں سے مذکورہ کلمات بھی ہیں۔ (۲) الباقیات الصالحات کے متعلق ارشادِ باری تعالیٰ ہے ﴿وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ اَمَلًا﴾ (الکهف: ۴۶)
تخریج : مستدرك حاکم: ۱؍۷۲۵ حدیث صحیح علی شرط مسلم۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۸۹۔ معجم الاوسط، رقم : ۳۱۷۹۔ سلسلة صحیحة رقم: ۲۷۱۴، صحیح ترغیب و ترهیب: ۲؍۱۱۲، رقم: ۱۵۶۷۔ (۱) معلوم ہوا روز قیامت انسان کو نجات دلانے اور باقی رہنے والے نیک اعمال میں سے مذکورہ کلمات بھی ہیں۔ (۲) الباقیات الصالحات کے متعلق ارشادِ باری تعالیٰ ہے ﴿وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ اَمَلًا﴾ (الکهف: ۴۶)