معجم صغیر للطبرانی - حدیث 938

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ يُوسُفَ الْعَقِيلِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، عَنْ زُفَرَ بْنِ الْهُذَيْلِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ: ((اللَّهُمَّ مُنَزِّلَ الْكِتَابِ مُجْرِيَ السَّحَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ هَازِمَ الْأَحْزَابِ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زُفَرَ إِلَّا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 938

اذكار كا بيان باب سیّدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احزاب کے دن یہ دعا کی: ’’ اللَّهُمَّ مُنَزِّلَ الْكِتَابِ مُجْرِيَ السَّحَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ هَازِمَ الْأَحْزَابِ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ ‘‘....’’اے اللہ کتاب کو نازل کرنے والے، بادلوں کو چلانے والے، جلدی حساب لینے والے، کفار کی جماعتوں کو شکست دینے والے ان کو شکست دے اور ان کو جھنجھوڑ دے۔‘‘
تشریح : دشمن کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے افرادی قوت، جنگی سازو سامان کا حصول اور جنگی مشقوں کے ساتھ ساتھ اہم ہتھیار دشمن کے لیے بددعا ضرور کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے فتح ونصرت اور دشمن کی شکست وریخت کی دعا ہمیشہ کریں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت میدانِ جنگ کی کایا پلٹتی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے کئی ادعیہ ثابت ہیں۔ جن میں ایک یہ دعا ہے جس کا کثرت سے اہتمام کرنا چاہیے۔
تخریج : بخاري، کتاب الجهاد، باب الدعاء علي المشرکین، رقم : ۲۹۳۲۔ سنن ترمذي، کتاب الجهاد، باب الدعاء عند القتال، رقم : ۱۶۷۸۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۲۷۹۶۔ دشمن کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے افرادی قوت، جنگی سازو سامان کا حصول اور جنگی مشقوں کے ساتھ ساتھ اہم ہتھیار دشمن کے لیے بددعا ضرور کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے فتح ونصرت اور دشمن کی شکست وریخت کی دعا ہمیشہ کریں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت میدانِ جنگ کی کایا پلٹتی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے کئی ادعیہ ثابت ہیں۔ جن میں ایک یہ دعا ہے جس کا کثرت سے اہتمام کرنا چاہیے۔