معجم صغیر للطبرانی - حدیث 937

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هِشَامِ الْبَعْلَبَكِّيُّ، بِبَعْلَبَكَّ حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عِيسَى النَّخَعِيُّ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ النَّهْدِيِّ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ دَخَلَ عَلَى مَرِيضٍ فَقَالَ: أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِلَّا شُفِيَ مَا لَمْ يَحْضُرْهُ أَجَلُهُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى إِلَّا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 937

اذكار كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص کسی مریض کے پاس جاکر یوں کہے میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں جو بہت بڑا ہے اور بڑے عرش کا رب ہے کہ وہ تجھے شفا دے۔ یہ بات سات دفعہ کہے تو اگر اس کی موت کا وقت نہ آچکا ہوگا تو اسے شفا دی جائے گی۔‘‘
تشریح : (۱) مریض کی عیادت کرنا مستحب فعل اور حقوق المسلم کے قبیل سے ہے۔ (۲) بیمار پرسی کرنے والے کا بیمار کی شفا یابی کے لیے یہ کلمات کہنا بیمار کی شفا یابی کے لیے کافی ہے۔ بشرطیکہ قائل مخلص اور مریض مرض الموت میں مبتلا نہ ہو۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الجنائز، باب الدعا للمریض، رقم : ۳۱۰۶۔ سنن ترمذي، کتاب الطب، باب، رقم: ۲۰۸۳ قال الشیخ الالباني صحیح۔ مسند احمد: ۱؍۲۳۹۔ مستدرك حاکم: ۱؍۴۹۳، رقم : ۱۲۶۹۔ (۱) مریض کی عیادت کرنا مستحب فعل اور حقوق المسلم کے قبیل سے ہے۔ (۲) بیمار پرسی کرنے والے کا بیمار کی شفا یابی کے لیے یہ کلمات کہنا بیمار کی شفا یابی کے لیے کافی ہے۔ بشرطیکہ قائل مخلص اور مریض مرض الموت میں مبتلا نہ ہو۔