معجم صغیر للطبرانی - حدیث 935

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ جُمُعَةَ اللَّاذِقِيُّ، وَأَبُو زُرْعَةَ قَالَا: حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مُبْتَلًى فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنِي عَلَيْكَ وَعَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فَقَدْ شَكَرَ تِلْكَ النِّعْمَةَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُهَيْلٍ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ مُطَرِّفٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 935

اذكار كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی کسی کو کسی آزمائش میں مبتلا دیکھے تو یوں کہے: ’’ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنِي عَلَيْكَ وَعَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا ‘‘ ’’تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے تجھ پر اور اپنی بہت سی مخلوق پر بھی فضیلت عطا فرمائی۔‘‘ جب ایسے کہہ دیا تو گویا کہ اس نے اللہ کی اس نعمت کا شکریہ ادا کر دیا۔‘‘
تشریح : کسی مصیبت زدہ یا معذور شخص کو دیکھ کر مذکورہ دعا کا اہتمام کرنا مستحب ہے اور اس دعا سے وہ اپنے اوپر نعمتوں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
تخریج : معجم طبرانی اوسط، رقم : ۴۷۳۴۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۱۳۸ قال الهیثمي اسناده حسن۔ کسی مصیبت زدہ یا معذور شخص کو دیکھ کر مذکورہ دعا کا اہتمام کرنا مستحب ہے اور اس دعا سے وہ اپنے اوپر نعمتوں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔