معجم صغیر للطبرانی - حدیث 934

كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْاَذْكَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الضَّبِّيُّ الْجَمْرِيُّ الْبَصْرِيُّ، فِي بَنِي جَمْرَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ أَخِيهِ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَقُولَ: ((سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ)) ثُمَّ يَقُولُ: ((إِنَّهَا كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ رَافِعٍ إِلَّا مُقَاتِلٌ وَلَا عَنْ مُقَاتِلٍ إِلَّا أَخُوهُ مُصْعَبٌ تَفَرَّدَ بِهِ يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 934

اذكار كا بيان باب سیّدنا رافع بن خدیج کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا : ’’سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْكَ۔‘‘ پڑھے بغیر اپنی مجلس سے نہ اٹھتے، پھر فرماتے: ’’یہ مجلس کا کفارہ ہے۔‘‘
تشریح : یہ کفارہ مجلس کی دعا ہے جس کے اہتمام کی ترغیب بیان ہوئی ہے کہ اس دعا کا اہتمام کرنے سے مجلس کے گناہ محو ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا مجلس برخاست کرنے پر اس دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الادب، باب فی کفارة المجلس، رقم : ۴۸۵۷۔ سنن ترمذي، کتاب الدعوات، باب ما یقول اذا قام من المجسل، رقم : ۳۴۳۳ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن نسائي، رقم: ۱۳۴۴۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۱۴۱۔ یہ کفارہ مجلس کی دعا ہے جس کے اہتمام کی ترغیب بیان ہوئی ہے کہ اس دعا کا اہتمام کرنے سے مجلس کے گناہ محو ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا مجلس برخاست کرنے پر اس دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔