معجم صغیر للطبرانی - حدیث 93

كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّهَاوِيُّ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ قَتَادَةَ الرَّهَاوِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ، سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: كَيْفَ أَتَوَضَّأُ؟ قَالَ: سَأَلْتَنِي كَيْفَ أَتَوَضَّأُ وَلَا تَسْأَلُنِي: كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَقَالَ: بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ أَبِي عَبْلَةَ إِلَّا قَتَادَةُ تَفَرَّدَ بِهِ الزُّبَيْرُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 93

طہارت کا بیان باب ابراہیم بن ابی عبلہ کہتے ہیں میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: میں وضو کیسے کروں ؟ انہوں نے کہا تو نے یوں سوال کیا کہ وضو کیسے کروں اور یہ نہ پوچھا کہ تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے کس طرح دیکھا ہے؟ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ تین تین بار وضو کر رہے ہیں اور فرمایا اس طرح وضو کرنے کا مجھے میرے رب نے حکم دیا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا اعضائے وضوء کو تین تین دفعہ دھونا جائز ہے۔ لیکن اس سے زیادہ درست نہیں۔ (۲) اعضائے وضوء کو دو دو اور ایک ایک دفعہ دھونا بھی جائز ہے۔ (دیکھئے :صحیح بخاري رقم: ۱۵۸،۱۵۷) (۳) بعض اعضا کو دو دفعہ اور بعض اعضاء کو تین دفعہ دھونا بھی جائز ہے۔ (دیکھئے : صحیح بخاري: رقم ۱۸۶)
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۱۵۷۱۔ مجمع الزوائد: ۱؍۲۳۱۔ اسناده صحیح۔ (۱) معلوم ہوا اعضائے وضوء کو تین تین دفعہ دھونا جائز ہے۔ لیکن اس سے زیادہ درست نہیں۔ (۲) اعضائے وضوء کو دو دو اور ایک ایک دفعہ دھونا بھی جائز ہے۔ (دیکھئے :صحیح بخاري رقم: ۱۵۸،۱۵۷) (۳) بعض اعضا کو دو دفعہ اور بعض اعضاء کو تین دفعہ دھونا بھی جائز ہے۔ (دیکھئے : صحیح بخاري: رقم ۱۸۶)