معجم صغیر للطبرانی - حدیث 924

كِتَابُ الحُدُودِ بَابٌ وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا)) لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَكَانَ مِنَ الثِّقَاتِ إِلَّا وَلَدُهُ وَهُمْ ثِقَاتٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 924

حدود كا بيان باب سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چوتھائی دینار میں ہاتھ کاٹا جائے یا اس سے زیادہ میں۔‘‘
تشریح : چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے لیکن ہر چوری پر ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے قطع ید کا کم از کم نصاب ربع دینار (دینار کا چوتھائی حصہ) کی مالیت کی چوری ہے۔ اتنی مالیت یا اس سے زائد مالیت کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔ (مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۶)
تخریج : تقدم تخریجه: ۶۔ چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے لیکن ہر چوری پر ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے قطع ید کا کم از کم نصاب ربع دینار (دینار کا چوتھائی حصہ) کی مالیت کی چوری ہے۔ اتنی مالیت یا اس سے زائد مالیت کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔ (مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۶)