معجم صغیر للطبرانی - حدیث 920

كِتَابُ الحُدُودِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ، فِي كِتَابِهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ أَبُو زُبَيْدٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: ((أَنَّ نَفَرًا، مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَاجْتَابُوا الْمَدِينَةَ فَأَخْرجَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا فَصَلَحُوا فَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِطَلَبِهِمْ فَأُدْرَكُوا فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأًرْجُلَهُمْ وَسَمَّرَ أَعْيُنَهُمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ إِلَّا أَشْعَثُ وَلَا عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا عَبْثَرٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 920

حدود كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں عرینہ کی ایک جماعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ آئی تو انھوں نے مدینے کی آب و ہوا کو ناموافق پایا تو نبی علیہ السلام نے ان کو صدقے کے اونٹوں کی طرف بھیج دیا وہاں انہوں نے ان کا دودھ پیا تو وہ ٹھیک ہوگئے اور آپ کے اونٹ ہانک کر لے گئے اور اسلام سے مرتد ہوگئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تلاش کرنے کا حکم دیا وہ پالیے گئے تو آپ نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالے اور انکی آنکھوں میں سلائیاں پھیردیں۔‘‘
تشریح : (۱) جو مقام صحت کے لیے موزوں نہ ہو اسے ترک کرنا اور صحت بخش مقام پر سکونت اختیار کرنا جائز ہے۔ (۲) مرتدین کی سزا قتل ہے اور محاربین جس انداز سے نہتے اور مظلوم لوگوں کو قتل کریں انہیں ایسے ہی وحشیانہ طریقے سے قتل کیا جائے گا۔ (۳) انتقام میں مثلہ کرنا جائز ومباح ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الوضوء، باب ابوال الابل رقم: ۲۳۳۔ مسلم، کتاب القسامة باب حکم المحاربین، رقم : ۱۶۷۱۔ سنن ابوداود، رقم : ۴۳۶۴۔ سنن ترمذي، رقم : ۷۲۔ (۱) جو مقام صحت کے لیے موزوں نہ ہو اسے ترک کرنا اور صحت بخش مقام پر سکونت اختیار کرنا جائز ہے۔ (۲) مرتدین کی سزا قتل ہے اور محاربین جس انداز سے نہتے اور مظلوم لوگوں کو قتل کریں انہیں ایسے ہی وحشیانہ طریقے سے قتل کیا جائے گا۔ (۳) انتقام میں مثلہ کرنا جائز ومباح ہے۔