معجم صغیر للطبرانی - حدیث 92

كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ قَالَ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا صَالِحٌ وَلَا عَنْهُ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 92

طہارت کا بیان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں جاتے تو یہ دعا پڑھتے: ’’ اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔‘‘
تشریح : (۱) بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت اس دعا کا اہتمام کرنا مشروع ہے اور اس دعا کے اہتمام سے انسان سرکش جنات کے حملوں سے محفوظ رہتا ہے۔ (۲) بچوں کو یہ کلمات یاد کرائیں، اس سے وہ شیطانی حملوں سے محفوظ رہتے ہیں اور آپ بہت سی پریشانیوں سے محفوظ رہیں گے۔
تخریج : بخاري، کتاب الوضوء، باب ما یقول عند الخلاء، رقم : ۱۴۲۔ مسلم، کتاب الحیض، باب ما یقول اذا اراد دخول الخلاء، رقم : ۳۷۵۔ (۱) بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت اس دعا کا اہتمام کرنا مشروع ہے اور اس دعا کے اہتمام سے انسان سرکش جنات کے حملوں سے محفوظ رہتا ہے۔ (۲) بچوں کو یہ کلمات یاد کرائیں، اس سے وہ شیطانی حملوں سے محفوظ رہتے ہیں اور آپ بہت سی پریشانیوں سے محفوظ رہیں گے۔