معجم صغیر للطبرانی - حدیث 919

كِتَابُ الحُدُودِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَطَّةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عَبْدِ رَبَّهِ السِّنْدِيُّ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ قَذَفَ مَمْلُوكَهُ بِالزِّنَا أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ تَفَرَّدَ بِهِ سَهْلُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 919

حدود كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی علیہ السلام نے فرمایا: ’’جو اپنے غلام کو زنا کی تہمت لگائے تو قیامت کے دن اس پر تہمت کی حد لگائی جائے گی۔‘‘
تشریح : (۱) دنیا میں غلام اور باندی پر زنا کی تہمت لگانے والے پر حد قذف نہیں ہے اس پر اجماع منقول ہے لیکن اسے تعزیر لگائی جائے گی۔ (۲) آخرت میں غلام پر تہمت لگانے والے کو مکمل حد لگے گی۔ کیونکہ آخرت میں غلام وآزاد سب برابر ہوں گے۔ ( شرح النووي: ۶؍۶۱) (۳) قاذف تہمت لگانے میں حق بجانب ہوا تو دنیا میں حد قذف سے مستثنیٰ ہے اور آخرت میں بھی سزا سے محفوظ رہے گا۔
تخریج : بخاري، کتاب المحاربین، باب قذف العبید، رقم : ۶۸۵۸۔ مسلم، کتاب الایمان باب التغلیظ علی من قذف، رقم : ۱۶۶۰۔ (۱) دنیا میں غلام اور باندی پر زنا کی تہمت لگانے والے پر حد قذف نہیں ہے اس پر اجماع منقول ہے لیکن اسے تعزیر لگائی جائے گی۔ (۲) آخرت میں غلام پر تہمت لگانے والے کو مکمل حد لگے گی۔ کیونکہ آخرت میں غلام وآزاد سب برابر ہوں گے۔ ( شرح النووي: ۶؍۶۱) (۳) قاذف تہمت لگانے میں حق بجانب ہوا تو دنیا میں حد قذف سے مستثنیٰ ہے اور آخرت میں بھی سزا سے محفوظ رہے گا۔