معجم صغیر للطبرانی - حدیث 905

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسِ بْنِ الْفَضْلِ الشِّيرَازِيُّ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُرَّةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْأَنْصَارُ كَرِشِي وَعَيْبَتِي فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ تَفَرَّدَ بِهِ بِشْرُ بْنُ عُمَرَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 905

مناقب كا بيان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’انصار میرے اہل وعیال اور بھید کی جگہ والے ہیں ان کے نیکی کرنے والے سے ان کی نیکی قبول کرو اور ان کے برائی کرنے والے سے درگزر کرو۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں قبیلہ انصار کے فضائل کا بیان ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاصانِ خاص اور انتہائی قابل اعتماد لوگ تھے۔ (۲) اس حدیث میں قبیلہ انصار سے حسن سلوک کرنے اور ان کی خطاؤں سے صرف نظر کرنے کی تاکید ہے۔ بشرطیکہ حدود کی پامالی نہ ہو۔
تخریج : بخاري، کتاب فضائل الصحابة، باب قول النبی صلى الله عليه وسلم لو لا الهجرة۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل الانصار۔ (۱) اس حدیث میں قبیلہ انصار کے فضائل کا بیان ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاصانِ خاص اور انتہائی قابل اعتماد لوگ تھے۔ (۲) اس حدیث میں قبیلہ انصار سے حسن سلوک کرنے اور ان کی خطاؤں سے صرف نظر کرنے کی تاکید ہے۔ بشرطیکہ حدود کی پامالی نہ ہو۔