معجم صغیر للطبرانی - حدیث 901

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَنْبَسَةَ الْبَزَّارُ، بِكَفَرْيِيَّةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 901

مناقب كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما جنت کے ادھیڑ عمر والوں کے سردار ہوں گے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں ابوبکر وعمر کے فضائل ومناقب کا بیان ہے کہ جس طرح دنیا میں یہ حضرات لوگوں کے پیشوا اور امام تھے جنت میں بھی انہیں ادھیڑ عمر امتیوں کی سرداری کا شرف بخشا جائے گا۔ کھول سے مراد وہ افراد امت ہیں جو ادھیڑ عمر میں موت سے دوچار ہوتے ہوں۔
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب المقدمة، باب فضل ابي بکر الصدیق رضي الله عنه، رقم : ۹۵ قال الشیخ الالباني صحیح۔ معجم الاوسط، رقم : ۸۸۰۸۔ ابن حبان، رقم : ۶۹۰۴۔ اس حدیث میں ابوبکر وعمر کے فضائل ومناقب کا بیان ہے کہ جس طرح دنیا میں یہ حضرات لوگوں کے پیشوا اور امام تھے جنت میں بھی انہیں ادھیڑ عمر امتیوں کی سرداری کا شرف بخشا جائے گا۔ کھول سے مراد وہ افراد امت ہیں جو ادھیڑ عمر میں موت سے دوچار ہوتے ہوں۔