معجم صغیر للطبرانی - حدیث 899

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ الْحَافِظُ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُهْزَاذَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ الْكَاشَغُونِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ دِينَارٍ الصَّائِغُ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: " كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَعَزَّ الْمَاءُ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فَوَضَعَ يَدَهُ فِيهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ دِينَارٍ وَلَا عَنْهُ إِلَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 899

مناقب كا بيان باب سیّدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے تو پانی نایاب ہو گیا آپ نے ایک برتن منگوایا اور اس میں اپنا ہاتھ رکھا تو میں نے پانی کو آپ کی انگلیوں سے نکل کر گرتے ہوئے دیکھا۔‘‘
تشریح : (۱) دورانِ سفر کسی مصیبت اور مشکل لاحق ہونے کی صورت میں اس کے ازالے کے لیے امیر وحاکم سے شکایت کرنا جائز ہے۔ (۲) اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم معجزے کا بیان ہے اور اس طرح کے معجزے آپ سے ثابت ہوتے رہتے تھے۔ (۳) معجزات کو من وعن تسلیم کرنا لازم اور انہیں صدق دل سے تسلیم کرنا واجب ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الوضوء، باب الوضوء من التور، رقم : ۱۹۹۔ سنن نسائي، رقم: ۷۸۔ (۱) دورانِ سفر کسی مصیبت اور مشکل لاحق ہونے کی صورت میں اس کے ازالے کے لیے امیر وحاکم سے شکایت کرنا جائز ہے۔ (۲) اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم معجزے کا بیان ہے اور اس طرح کے معجزے آپ سے ثابت ہوتے رہتے تھے۔ (۳) معجزات کو من وعن تسلیم کرنا لازم اور انہیں صدق دل سے تسلیم کرنا واجب ہے۔