معجم صغیر للطبرانی - حدیث 892

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَضَّاحِ الْكُوفِيُّ، قِرَاءَةً عَلَى هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: " اسْتَغْفَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا وَعِشْرِينَ اسْتِغْفَارَةً كُلُّ ذَلِكَ أَعُدُّهَا بِيَدَيَّ يَقُولُ: ((قَضَيْتَ عَنْ أَبِيكَ دَيْنَهُ؟)) فَأَقُولُ: نَعَمْ فَيَقُولُ: ((غَفَرَ اللَّهُ لَكَ)) لَمْ يَرْوِ هَذَا اللَّفْظَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ تَفَرَّدَ بِهِ شَيْبَانُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 892

مناقب كا بيان باب سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے پچیس دفعہ بخشش کی دعا مانگی ہر دفعہ میں اپنے ہاتھوں سے شمار کرتا رہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تو نے اپنے باپ کا قرضہ ادا کر دیا ہے؟ تو میں کہتا جی ہاں ! تو آپ فرماتے اللہ تعالیٰ تجھے معاف کر دے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے پچیس مرتبہ استغفار کیا۔ (۲) والدین کی طرف سے قرض ادا کرنا مستحسن عمل اور گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ (۳) فوت شدگان کا قرضہ اولیاء و ورثاء کو ادا کرنا چاہیے۔
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۵۸۹۴۔ (۱) اس حدیث میں سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے پچیس مرتبہ استغفار کیا۔ (۲) والدین کی طرف سے قرض ادا کرنا مستحسن عمل اور گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ (۳) فوت شدگان کا قرضہ اولیاء و ورثاء کو ادا کرنا چاہیے۔