معجم صغیر للطبرانی - حدیث 89

كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ أَبُو جَعْفَرٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ الْبَرَاءُ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ الْقُرْدُوسِيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْخَضْرَاوَاتِ: الثُّومِ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ وَالْفُجْلِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا؛ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا تَتَأَذَّى مِنْهُ بَنُو آدَمَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ الْقُرْدُوسِيِّ إِلَّا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ وَالْقَرَادِيسُ فَخِذٌ مِنَ الْأَزْدِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 89

طہارت کا بیان باب سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ان سبزیوں میں سے کچھ کھائے یعنی تھوم، پیاز، گندنا اور مولی تو ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کیونکہ فرشتے بھی اس چیز سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا مساجد میں خوب زیب و زینت کے ساتھ جانا چاہیے۔ (۲)....انسان کا جسم اور لباس صاف ستھرا ہو اس کے منہ یا لباس وغیرہ سے کسی قسم کی بو نہ آرہی ہو۔ (۳)....اس حدیث کے ’’والفجل‘‘ کے علاوہ دیگر الفاظ صحیح ہیں۔
تخریج : بخاري، کتاب الاذان، باب ما جاء فی النوم النسي، رقم : ۸۵۵۔ مسلم، کتاب المساجد باب نهی من اکل ثوم، رقم : ۵۶۳۔ مجمع الزوائد : ۲؍۱۷۔ (۱) معلوم ہوا مساجد میں خوب زیب و زینت کے ساتھ جانا چاہیے۔ (۲)....انسان کا جسم اور لباس صاف ستھرا ہو اس کے منہ یا لباس وغیرہ سے کسی قسم کی بو نہ آرہی ہو۔ (۳)....اس حدیث کے ’’والفجل‘‘ کے علاوہ دیگر الفاظ صحیح ہیں۔