معجم صغیر للطبرانی - حدیث 884

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ أَبِي عَامِرٍ السِّجِلِّينِيُّ، بِقَرْيَةِ سِجِلِّينَ مِنْ كُورَةِ عَسْقَلَانَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيُّ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ عَطَاءٍ مَوْلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ لِحْيَتُهُ بَيْضَاءُ وَرَأْسُهُ أَسْوَدُ فَقُلْتُ: يَا مَوْلَايَ مَا لِرَأْسِكَ لَا يَبْيَضُّ؟ فَقَالَ: لَا يَبْيَضُّ رَأْسِي أَبَدًا؛ وَذَلِكَ أَنْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَضَى وَأَنَا غُلَامٌ أَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ فَسَلَّمَ عَلَ الْغِلْمَانِ وَأَنَا فِيهِمْ فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ السَّلَامَ مِنْ بَيْنِ الْغِلْمَانِ فَدَعَانِي فَقَالَ لِي: ((مَا اسْمُكَ؟)) قُلْتُ: السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ابْنِ أُخْتِ النَّمِرِ : " فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيَّ وَقَالَ: ((بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ)) فَلَا يَبْيَضُّ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَبَدًا لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا عِكْرِمَةُ تَفَرَّدَ بِهِ النَّضْرُ وَلَا يُرْوَى عَنِ السَّائِبِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 884

مناقب كا بيان باب سیّدنا سائب بن یزید کے غلام عطاء کہتے ہیں میں نے سائب بن یزید کی داڑھی سفید دیکھی جب کہ ان کا سر سفید نہیں ہوا تو میں نے انہیں کہا اے میرے مولیٰ کیا وجہ ہے کہ آپ کا سر سفید نہیں ہوا انہوں نے کہا کبھی بھی سفید نہیں ہوگا اس لیے ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گزرے اور میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو سلام کہا تو بچوں میں سے میں نے سلام کا جواب دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ’’تیرا کیا نام ہے؟‘‘ میں نے کہا سائب بن یزید بن اخت النمر، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ تجھ میں برکت کرے تو آپ کے ہاتھ کی جگہ کبھی سفید نہیں ہوتی۔‘‘
تشریح : (۱) نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو بھی سلام کہا کرتے تھے (۲) بچوں سے متعارف ہونا مسنون عمل ہے۔ (۳) نبی علیہ السلام نے سلام کا جواب دینے پر سیدنا سائب جو ابھی بچے تھے کو پیار دیا۔ (۴) آپ کے ہاتھ کی برکت سے ان کے باقی بال سفید ہو جانے کے باوجود سر کے بال سفید نہ ہوئے۔
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۴۸۴۱۔ مجمع الزوائد: ۹؍۴۰۹ اسناده صحيح ۔ (۱) نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو بھی سلام کہا کرتے تھے (۲) بچوں سے متعارف ہونا مسنون عمل ہے۔ (۳) نبی علیہ السلام نے سلام کا جواب دینے پر سیدنا سائب جو ابھی بچے تھے کو پیار دیا۔ (۴) آپ کے ہاتھ کی برکت سے ان کے باقی بال سفید ہو جانے کے باوجود سر کے بال سفید نہ ہوئے۔