معجم صغیر للطبرانی - حدیث 875

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ التَّيْمِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سَهْلٍ النَّبَّالِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مُشْتَمِلًا عَلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ وَهُوَ يَقُولُ: ((هَذَانِ ابْنَايَ وَابْنَا فَاطِمَةَ اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنِّي أُحِبُّهُمَا)) لَا يُرْوَى عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 875

مناقب كا بيان باب سیّدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو اپنے ساتھ ملاتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور فاطمہ کے بیٹے ہیں اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں۔‘‘
تشریح : نبی صلی اللہ علیہ وسلم امام حسن وامام حسین رضی اللہ عنہما سے والہانہ محبت رکھتے تھے اور امت کو بھی ان صاحبزادوں سے محبت کرنے کی تاکید کی ہے۔ سو ان جنتی شہزادوں سے بغض وعناد رکھنا درست نہیں۔ اسی طرح ان کی ذات میں انتہائی غلو کرنا کہ مطلوبہ محبت سے بڑھا کر انہیں مقام الوہیت وربوبیت تک پہنچانا یہ بھی ناجائز ہے۔
تخریج : سنن ترمذي، کتاب المناقب، باب مناقب الحسن، رقم : ۳۷۶۹ قال الشیخ الالباني حسن۔ ابن حبان، رقم : ۶۹۶۷۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم امام حسن وامام حسین رضی اللہ عنہما سے والہانہ محبت رکھتے تھے اور امت کو بھی ان صاحبزادوں سے محبت کرنے کی تاکید کی ہے۔ سو ان جنتی شہزادوں سے بغض وعناد رکھنا درست نہیں۔ اسی طرح ان کی ذات میں انتہائی غلو کرنا کہ مطلوبہ محبت سے بڑھا کر انہیں مقام الوہیت وربوبیت تک پہنچانا یہ بھی ناجائز ہے۔