معجم صغیر للطبرانی - حدیث 873

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ الصَّائِغُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّيْمِيُّ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ وَالْفِقْهُ يَمَانٍ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا يَحْيَى تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: وَفَسَّرَ هَذَا الْحَدِيثَ أَهْلُ الْعِلْمِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَرَادَ بِهِ الْأَنْصَارَ خَاصَّةً وَقَالَ بَعْضُهُمْ أَرَادَ قَبَائِلَ الْيَمَنِ عَامَّةً

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 873

مناقب كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہارے پاس یمن والے آئے ہیں تو وہ نہایت نرم دل ہیں۔ ایمان یمن کا ہے اور حکمت یمن کی ہے اور فقہ بھی یمن کی ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں اہل یمن کی فضیلت ومنقبت کا بیان ہے کہ یہ راسخ العقیدہ مومن اور کتاب وسنت کا صحیح فہم رکھنے والے لوگ ہیں۔ (۲) أرق أفئدۃ سے مراد یہ ہے کہ بڑے متقی اور خشیت الٰہیہ رکھنے والے لوگ ہیں۔ (۳) اس حدیث سے مراد ہر دور کے یمنی ہیں یا دورِ نبوت کے لوگ۔ راجح مفہوم یہ ہے کہ ان اوصاف کے حاملین اہل یمن سے مراد دورِ نبوت کے یمنی ہیں۔
تخریج : بخاري، کتاب المغازي، باب قدوم الاشعریین، رقم : ۴۳۹۰۔ مسلم، کتاب الایمان، باب تفاضل اهل الایمان، رقم : ۵۲۔ (۱) اس حدیث میں اہل یمن کی فضیلت ومنقبت کا بیان ہے کہ یہ راسخ العقیدہ مومن اور کتاب وسنت کا صحیح فہم رکھنے والے لوگ ہیں۔ (۲) أرق أفئدۃ سے مراد یہ ہے کہ بڑے متقی اور خشیت الٰہیہ رکھنے والے لوگ ہیں۔ (۳) اس حدیث سے مراد ہر دور کے یمنی ہیں یا دورِ نبوت کے لوگ۔ راجح مفہوم یہ ہے کہ ان اوصاف کے حاملین اہل یمن سے مراد دورِ نبوت کے یمنی ہیں۔