معجم صغیر للطبرانی - حدیث 869

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ النَّسَائِيُّ، بِسُرَّ مَنْ رَأَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَكْثَمَ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَقِيلٍ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ: ((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ الذِّكْرَ وَيَقِلُّ اللَّغْوَ وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ وَلَا يَأْنَفُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَ الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ يَقْضِي لَهُمَا حَوَائِجَهُمَا)) لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 869

مناقب كا بيان باب سیّدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے اور فضول بات بہت کم کرتے۔ نماز لمبی ادا کرتے اور خطبہ چھوٹا بیان کرتے اور بیواؤں اور مسکینوں کے ساتھ چلنے سے نفرت نہ کرتے اور ان کی ضرورتیں پوری فرماتے تھے۔‘‘
تشریح : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام مسلمانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ جن کی زندگی، عادات وخصائل اور نظریات کو معمول بنانا اور عمل کے سانچے میں ڈھالنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ لہٰذا حدیث میں بیان کردہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات وخصائل اپنانا مستحب فعل ہے اور یہ عمل دین ودنیا میں فلاح کا باعث ہے۔
تخریج : سنن نسائي، کتاب الجمعة، باب ما یستحب من تقصیر الخطبة، رقم : ۱۴۱۴ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن دارمي، رقم : ۷۴۔ معجم الاوسط، رقم : ۸۱۹۷۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام مسلمانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ جن کی زندگی، عادات وخصائل اور نظریات کو معمول بنانا اور عمل کے سانچے میں ڈھالنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ لہٰذا حدیث میں بیان کردہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات وخصائل اپنانا مستحب فعل ہے اور یہ عمل دین ودنیا میں فلاح کا باعث ہے۔