معجم صغیر للطبرانی - حدیث 865

كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ الْأَشْنَانِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ: كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي وَإِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَى الْحَوْضِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 865

مناقب كا بيان باب سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک دوسری سے بڑی ہے ایک اللہ عزوجل کی کتاب ہے وہ آسمان سے زمین تک اللہ کی لمبی رسی ہے اور دوسری اپنے اہل بیت کی اولاد یہ دونوں کبھی جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کے پاس آکر مجھ سے ملاقات کریں گے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں دو چیزوں کے ساتھ خاص اہتمام کی تاکید ہے۔ (۱) کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھامنا، یہی انسانی عظمت ورفعت کا ذریعہ اور امت کے اختلافات کو ختم کرنے کا سبب ہے۔ (۲) آلِ رسول سے شفقت اور ان کی قدر ومنزلت، بشرطیکہ وہ ایمان وتقویٰ سے متصف ہوں۔ (۳) موجودہ دور میں قبر پرست اور دینی تعلیمات سے متصادم آلِ رسول کا دعویٰ کرنے والے دعویٰ سید یت میں جھوٹے اور آپ کی تعلیمات سے دور ہیں جو کسی بھی قدر ورعایت کے مستحق نہیں۔
تخریج : مسند احمد: ۳؍۱۴ قال شعیب الارناؤط، حدیث صحیح مع شواهده۔ مجمع الزوائد: ۹؍۱۶۳۔ اس حدیث میں دو چیزوں کے ساتھ خاص اہتمام کی تاکید ہے۔ (۱) کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھامنا، یہی انسانی عظمت ورفعت کا ذریعہ اور امت کے اختلافات کو ختم کرنے کا سبب ہے۔ (۲) آلِ رسول سے شفقت اور ان کی قدر ومنزلت، بشرطیکہ وہ ایمان وتقویٰ سے متصف ہوں۔ (۳) موجودہ دور میں قبر پرست اور دینی تعلیمات سے متصادم آلِ رسول کا دعویٰ کرنے والے دعویٰ سید یت میں جھوٹے اور آپ کی تعلیمات سے دور ہیں جو کسی بھی قدر ورعایت کے مستحق نہیں۔